اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پولیس کے کاندھوں پر نہایت سنگين اور حساس ذمہ داری ہے۔
19 اپریل 2014 - 13:27
News ID: 603458
ابنا: صدر جناب حسن روحانی نے آج پولیس کے سینئر کمانڈروں کی انیسویں قومی کانفرنس سے اپنے خطاب میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام، حکومت کا ایک بڑا حصہ سمجھتے ہیں اسی وجہ سے عوام سے اچھے اخلاق سے پیش آنا نیز ادب و مہارت نہایت ضروری ہے۔صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کہا کہ سیکورٹی کے وسیع معنی ہیں اور یہ صرف پولیس کی ذمہ داری نہیں ہے کہ سیکورٹی قائم رکھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی رٹ اور قانون کی پابندی ایک قدر کی صورت میں اجاگر ہونی چاہیئے اور سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ اعلی قدر ہے۔
.......
/169